ڈھاکا..بنگلہ دیش کے قریب میانمار سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی غرق ہو گئی ۔ درجنوں روہنگیا مسلمان لاپتہ ہیں ۔ ا±ن کے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ماہی گیر کے مطابق ا±س نے ایک خاتون کو زندہ بچایا جس نے بتایا کہ کشتی گنجائش سے کہیں زیادہ بھری ہوئی ہوئی تھی ۔دریائے ناف میں اس وقت ڈوب گئی جب ایک اسپیڈ بوٹ تعاقب کر رہی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق اس کشتی پر 31 افراد سوار تھے۔13 خواتین اور بچوں کی لاشیں بہتی ہوئی دریائے ناف کے میانمار میں واقع کنارے پر پہنچی ہیں،ان میں سے 2 کو گولیوں کے زخم لگے تھے۔