سپر بائیک ریسنگ آئر لینڈ کے رائیڈر کے نام
نیویارک : امریکہ میں سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ آئرلینڈ کے رائیڈر جوناتھن ری نے جیت لیا ہے۔امریکہ میں موٹر بائیک ریسنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے، دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا پرجوش نظر آئے۔تیز رفتاری کے باعث کچھ رائیڈرز حادثے کا شکار بھی ہو گئے، آئرلینڈ کے جوناتھن ری نے ساتھی رائیڈرز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ میں فتح حاصل کی۔