Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے50کروڑ کے قرضے معاف کرائے؟

اسلام آباد...قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بنکوں سے مبینہ طور پر50کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے جبکہ 28 کروڑ روپے کے ڈیفالٹرز بھی قرار دیئے گئے ۔اسٹیٹ بنک نے سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بنکوں سے قرضے اور معاف کرائے گئے قرضوں کا تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے حوالے کردیں۔دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ مرزا شوگر مل لمیٹڈ کے نام پر حبیب بنک لمیٹڈ،انڈسٹریل ڈیو لپمنٹ بنک لمیٹڈ اور مسلم کمرشل بنک لمیٹڈ سے سیاسی اثررسوخ پر قرضے حاصل کئے گئے۔ حبیب بنک لمیٹڈ سے372 ملین روپے کے قرضے معاف کرائے ۔انڈسٹریل ڈیو لپمنٹ بنک کے7.97 ملین روپے ادا نہیں کئے ۔مسلم کمرشل بنک کے 268 ملین روپے ادا کرنے ہیں۔ڈاکٹرفہمیدہ مرزا این اے230 جبکہ ذوالفقار مرزا پی ایس74 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:صاف پانی اسکینڈل ،شہباز شریف کیلئے سوالنامہ تیار

شیئر: