Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈارنے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرادیا

اسلام آباد...سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیکل سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ۔ میڈیکل رپورٹ نیورو سرجن رچرڈ گلان کی تیار کردہ ہے۔رپورٹ پر 8 جون 2018 کی تاریخ درج ہے۔ اسحاق ڈار کو سفر کرنے سے روکنے کا کوئی ذکر نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ۔ ان کی گردن کی حرکت محدود ہے۔رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو بائیں بازو میں بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ 8 ہفتے فزیو تھراپی کی جائے گی جس کے بعد ایم آر آئی کیا جائےگا۔ ایم آر آئی کے بعد فیصلہ ہوگا کہ سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:حسن و حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

شیئر: