تحریک انصاف کے رہنما یا رمحمد رند نااہل قرار
کوئٹہ ...الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کو انتخابات کے لئے نا اہل قرار دیدیا۔ تحریک انصاف کے صوبائی صد سردار یار محمد رند ر اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی سے متعلق سماعت کر تے ہوئے سردار یار محمد رند کی اپیل کو مسترد کر دی۔ ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے انتخابات کے لئے نا اہل قرار دیدیا۔ کاغذات نامزدگی 2017 میں قتل کیس اور جعلی ڈگری کیس کے باعث مسترد کئے گئے۔ سردار یار محمد رند این اے260 اور پی بی7 سے امیدوار تھے۔ ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کی اپیل کو بھی مسترد کر دی ۔ علی مدجتک پی بی31 کوئٹہ سے امیدوار تھے۔