لطف اندوز ہوں مزیدار چکن جلفریزی کے ساتھ
اجزاء۔
مرغی ۔آدھا کلوگرام ( ہڈی کےبغیر)
پیاز۔تین عدد (باریک کٹے ہوئے سلائس)
شملہ مرچ۔ایک عدد
ادرک۔ ایک سے ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا
لہسن۔دس عدد
تازہ ہرا دھنیا۔ایک گٹھی
پسی ہوئی سرخ مرچ ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
سرکہ۔دو کھانے کے چمچ
زیرہ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
ثابت مرچیں ۔تین عدد
ٹماٹو پیوری۔آدھا کپ
ٹماٹو کیچپ۔دو چائے کے چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
تیل۔حسب ضرورت
ترکیب۔مرغی دھو کر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں۔شملہ مرچ کے چوکور چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ادرک کو دو حصوں میں تقسیم کرلیں، اس کے آدھے حصے کو باریک کاٹ لیں اور باقی ادرک لہسن کے ساتھ پیس لیں۔مرغی کے ٹکڑوں میں سرکہ،آدھی سرخ مرچ، آدھا لہسن ادرک پیسٹ اور نمک ملا کر فریج میں میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں زیرہ ڈالیں۔پھر ثابت مرچ ڈال کر کچھ سیکنڈز کیلئے فرائی کرلیں۔اب اس میں پیاز ڈال کر تھوڑا سا فرائی کریں۔لہسن ، ادرک پیسٹ ڈال کردو سے تین منٹ تک پکنے دیں۔اب مرغی ڈال دیں اورتین سےچھ منٹ تک پکنے دیں،اس دوران چمچ ہلاتے رہیں۔اب اس میں ٹماٹو پیوری،ٹماٹو کیچپ ،ہرا دھنیا،شملہ مرچ اور باقی مصالحہ جات بھی ڈال دیں۔تھوڑی دیر آنچ پر رکھ کر اتار لیں اور چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔