عکاظ میلہ 12کا افتتاح ،شاہ سلمان کی مبارکباد
ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے” عکاظ میلہ 12“کے افتتاح کے موقع پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور سربراہ محکمہ سیاحت و قومی آثار شہزادہ سلطان بن سلمان کو ٹیلیفونک رابطے کرکے مبارکباددی۔ عکاظ میلہ طائف کمشنری میں مقررہ مقام پر شروع کیا گیا۔ 13جولائی 2018ءتک جاری رہیگا۔ اس میں کئی نئے اور منفرد پروگرام ہونگے۔ شہزادہ سلطان بن سلمان نے عکاظ تاریخی میلے کے مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام سرگرمیوں کو مملکت کے شایان شان طریقے سے پیش کرنے کی ترغیب بھی دی۔