Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی سیکیورٹی اہلکار کے علاج میں انصاف کیا گیا، بیشہ محکمہ صحت

 بیشہ.... بیشہ محکمہ صحت کے ترجمان علی البخیتان نے واضح کیا ہے کہ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو مقررہ قاعدے ضابطے کے مطابق ریاض کے نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا گیا۔ ترجمان نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ سیکیورٹی اہلکار کو 7شوال 1439ھ کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہوجانے پر کنگ عبداللہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا۔ اسے فوری طور پر مصنوعی تنفس پر رکھا گیا۔ بے ہوش تھا ۔ ضروری ایکسرے کئے گئے۔ پتہ چلا کہ اس کے سر ،سینے اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید زخم آئے ہیں۔اس کے کمر کے زیریں حصے میں ٹوٹ پھوٹ کی بھی نشاندہی کرلی گئی۔ سر کے ایکسرے سے پتہ چلا کہ دماغ سے خون بہہ رہا ہے ۔ فوری طور پر اسے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا اور بالاخر فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسے ریاض کے ایک اسپتال پہنچا دیاگیا۔
 

شیئر: