Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے میٹروملازمین کو ہڑتال سے روک دیا،جواب طلب

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے کل سے شروع ہونیوالی میٹرو کے9ہزار ملازمین کی ہڑتال پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے نوٹس جاری کرکے ہڑتالی ملازمین سے جواب طلب کیا ۔ عدالت کے حکم کے باوجودبھی اگر میٹرو ملازمین ہڑتال سے باز نہیں آتے تو ان پر توہین عدالت کا مقدمہ قائم ہوگا ۔ ہائیکورٹ کے اس فیصلے سے دہلی میٹرو سے روزانہ سفر کرنیوالے 20لاکھ مسافروں کو راحت ملے گی۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے کہا کہ ملازمین کے جائز حقوق تسلیم کئے جائیں گے۔ اگر ملازمین کام پر واپس نہیں آئے تو ان کیخلاف ایسوسی ایشن سروسز مینجمنٹ ایکٹ  (ایسما)کے تحت کارروائی کی جائیگی۔واضح ہو کہ حکومت ایسما کا استعمال سرکاری ملازمین کی ہڑتال روکنے کیلئے کرتی ہے۔اگر سرکاری ملازمین ہڑتال جاری رکھتے ہوئے کام پر واپس نہیں آئے تو انہیں غیر قانونی شمار کرنے کے بعد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ایسما زیادہ سے زیادہ 6ماہ تک نافذ کیا جاسکتا ہے۔واضح ہو کہ لیبر کمشنر سے بات چیت ناکام ہونے کے بعد دہلی میٹروکے9ہزار ملازمین نے کل سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میٹرو کے 9ہزار ملازمین کل سےہڑتال پر

شیئر: