ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد... نگراں حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ صدارتی آرڈیننس جاری کیا جا ئے گا۔ 30 جون کو سابق حکومت کی جاری کردہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت ختم ہوگئی ایف بی آر نے اسکیم میں توسیع کے لئے نگراں کابینہ کو تجویزبھیجی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ صدر مملکت کو سمری بھیج دی گئی ۔آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 30 ستمبر تک توسیع کی جائے گی۔ دریں اثناءٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک 5 ہزار شہریوں نے اپنے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔قومی خزانے میں 80 ارب روپے جمع ہو چکے ۔ کراچی اور پشاور سے سب سے زیادہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کئے گئے۔ اسکیم کی مد میں 100 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔