جزیرہ نما قطر کے حقیقی حکمراں کون؟
منامہ .... بحرین اسٹراٹیجک اسٹڈیز کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل خلیفہ نے واضح کیا ہے کہ جزیرہ نما قطر کے حکمراں آل خلیفہ تھے۔ تاریخی دستاویزات اس کی شاہد ہیں۔ منامہ میں منعقدہ کانفرنس کے دوران جزیرہ نما قطر پر سلطنت بحرین کے حکمراں خاندان کے اقتدار کے تاریخی ثبوت پیش کردیئے گئے۔ آل خلیفہ کا کہناہے کہ 1762ءکے دوران الزبارہ میں آل خلیفہ کی ریاست کا قیام خطے کی نئی تاریخ کا اہم موڑ تھا۔ آل خلیفہ کے حکام نے مذکورہ خطے کے تمام ریاستی امور اپنے ہاتھ میں لے لئے تھے اور انہوں نے تجارت ، جہاز رانی ، امن و امان ، قانون کی عملداری اور جدید ریاست کے فرائض سمیت جملہ امور احسن شکل میں انجام دیئے تھے۔ الزبارہ جزیرہ نما قطر اور جزائر بحرین میں آل خلیفہ کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔ 1986ءکے دوران قطر نے فشت الدیبل پر جارحانہ حملہ کیا تھا۔