Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مزدوروں کے محنتانے کیوں بڑھ گئے

دمام.... سعودی ٹھیکیداروں کے بورڈ کے سربراہ انجینیئر اسامہ العفالق نے سعودی عرب میں مزدوروں کے محنتانے میں اضافے کے 5اسباب بتائے ہیں۔ انکا کہناہے کہ ٹھیکیداروں نے سخت کاموں میں سعودائزیشن کے غیر لچکدار موقف کی پابندی کرکے بھاری خسارہ اٹھایا۔ اضافی لاگت لگانی پڑی۔ تاخیر پر جرمانے دینے پڑے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہر عملہ تیار کرنے پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے۔ سعودی ٹھیکیداروں نے یہ بجٹ لگایا فائدہ اس کا دیگر ممالک نے اٹھالیا۔ سعودی ادارے گرین نطاق میں شامل نہ ہونے کے باعث مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ العفالق نے وزارت محنت کی متعلقہ کمیٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدوروں کے محنتانوں میں اضافے کا مسئلہ فیلڈ سروے کرکے حل کریں۔ محنتانوںمیں اضافے کی بنیادی وجہ غیر قانونی تارکین کے خلا ف پکڑ دھکڑ، آپریشن ، فیسوںمیں اضافہ، نقل کفالہ کی کارروائی میں دشواری، نئے عملے کیلئے ویزوں کے اجراءمیں تنگی، غیر ملکی کارکنان کی جگہ پرکرنے والے سعودی کارکنان کافقدان بنیادی اسباب ہیں۔
 
 

شیئر: