پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ
اسلام آباد... پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ پٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24 فیصد سے بڑھاکر 31 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس 9 فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کر دیا گیا ۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے سے ممکنہ طور پر مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔