Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے کنگ میکر ہونگے؟

اسلام آباد... عام انتخابات میں جیپ کے نشان سے انتخابات لڑنے والے آزاد امیدواروں کا بڑا گروپ سامنے آگیا ۔ انتخابات کے بعد قومی اور صوبائی سطح پر بننے والی حکومتوں میں جیپ کے نشان سے انتخابات لڑنے والے اہم کردار ادا کریں گے ۔ اگلے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو ملنے والے انتخابی نشانات میں جیپ کا انتخابی نشان بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔ پورے ملک میں بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ۔ الیکشن کی صورتحال کو مانیٹر کرنےوالے مبصرین کے مطابق حالیہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے بعد جیپ کے نشان سے انتخاب لڑنے والے آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کے جیتنے کے امکانات ہیں ۔ اہم ترین شخصیت سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار بھی جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں موجود ہیں ۔ مبصرین کے مطابق انتخابات کے بعد قومی اور صوبائی سطح پر حکومتوں کے قیام میں سیاسی جماعتوں کے مابین اتحاد نہ ہونے کی صورت میں جیپ کے نشان سے انتخابات جیتنے والے اہم کردار ادا کریں گے ۔
مزید پڑھیں:علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش ہورہی ہے،نواز شریف

شیئر: