شہباز شریف نے الیکشن نہ لڑنے کی تردید کردی
اسلام آباد... مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کو مسترد کرکے مضحکہ خیز قرار دے دیا اور کہا کہ عوامی عدالت میں اپنا کیس لے کر جاوںگا۔ ٹوئٹر پربیان میں شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی مضحکہ خیز خبر کو مسترد کرتا ہوں۔ دریں اثناءٹی وی انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے ذہن میں الیکشن کے بائیکاٹ کی کوئی بات نہیں، ہمارا ووٹ بینک موجود ہے۔ووٹر پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ تیار ہیں۔عوام انتخابات میں جو فیصلہ کریں سب کو قبول کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میری سوچ ملک کے غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اگلے 10 سال کا ایجنڈا بنانا چاہیئے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ چند دن میں جاری کر دیا جائے گا۔