Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناک آوٹ مرحلہ: برازیل اور جاپان طاقت یا قسمت !

  ماسکو:ابتدائی گروپ سے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جانے کے لئے مقابلے جاری ہیں۔آج 2جولائی کو پری کوارٹر فائنل مرحلے کے 2میچ مزید کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ برازیل اور میکسیکو کے درمیان ہو گا۔ یہ مقابلہ سمارا ایرینا اسٹیڈیم ، سمارا میں مقامی وقت کے مطابق شام 5بجے شروع ہو گا۔دوسرے مقابلے میں بیلجیئم اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے کھیلا جائے گا اور روستوو ایرینا اسٹیڈیم ، روستووا ونڈون میں ہوگا۔جیتنے والی دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی۔

شیئر: