Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی کے ہر شعبے میں سعودی خواتین کارنامے انجام دے سکتی ہیں، اسیل الحمد

ریاض.... سعودی انجینیئر خاتون اسیل الحمد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پوری دنیا کو یہ جتا کر رہیں گی کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کارنامے انجام دے سکتی ہیں۔ اسیل الحمد گاڑیوں او رموٹر سائیکلوں کی سعودی آرگنائزیشن کی رکنیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آرگنائزیشن کے سائبان تلے سعودی خواتین میں کار اسپورٹس سے دلچسپی پیدا کرینگی۔ وہ سعودی عرب کی نئی نسل کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اہل بنائیں گی۔ اسیل نے جو ایک تاجر خاتون ، انٹیریئر ڈیزائنر اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی سعودی آرگنائزیشن کی ممبر ہیں ،کہا کہ میں وطن عزیز کی بیٹیوں کو گاڑیو ںکے ریس گراﺅنڈ میں دیکھنا چاہتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ٹریننگ لیکر ایوارڈ ز حاصل کریں گی۔ انہوں نے اپنی بابت ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فارمولا گاڑی کی ڈرائیونگ کار ریس کی شروعات ہے۔ میں اپنی نسل کے سامنے مثالی نمونہ پیش کرونگی۔ میں سمجھتی ہوں کہ کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔ عزم و ارادے کے بل پر سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ فارمولا گاڑی کی ڈرائیونگ کا تجربہ میں نے ایسے روز کیا جب سعودی خواتین نے پہلی بار مملکت میں گاڑی چلانے کا تجربہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس کاروں کی ڈرائیونگ پر انکا تجربہ اچھا خاصا ہے۔ وہ 200کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے اسپورٹس کار چلا چکی ہیں۔
 

شیئر: