کرائے نامے کا اندراج 8منٹ میں
ریاض ...وزارت آبادکاری کے ماتحت ”ایجار “ پروگرام نے 8 منٹ کے اندر کرائے کے معاہدے کے اندراج کو یقینی بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق آن لائن ایجار گیٹ پر جاکر کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کرائے کے معاہدے اندراج کرسکتا ہے۔ اسکی بدولت تما م فریقوں کے جملہ حقوق محفوظ ہوجائیں گے۔ اسمارٹ فون پر بھی اس کی ایپلی کیشن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ ایجار نیٹ ورک کا اجراءسعودی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے تحت کیا گیا ہے۔