Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منظور وٹو پیپلزپارٹی سے فارغ ہوچکے،زرداری

اسلام آباد... سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں ۔ تاخیر آئین میں موجود نہیں ۔آئندہ انتخابات میںجس پارٹی کی حکومت بنے ۔ اسے ضرور ہم سے بات کرنی ہو گی۔ خواہش ہے کہ بلاول کو وزیراعظم بنتے دیکھوں۔ 25 جولائی کے بعد آزاد ا لیکشن لڑنے والے امیدوار مسئلہ کھڑا کر سکتے ہیں۔عمران خان نے سارے دروازے بند کر دئیے ۔نوا ز شریف جب سے روٹھے تب سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ٹی وی انٹرویو میں زرداری نے کہا کہ منظور وٹو پیپلزپارٹی سے فارغ ہو چکے ۔منظور وٹو کو کہا گیا کہ آخری الیکشن ہے۔ آ زاد حیثیت سے لڑو گے تو جیتوگے۔ وہ کس کے کہنے پرآ زاد الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ غیب کا علم ہے مجھے نہےںپتہ ۔ ہر جگہ آ زاد امیدوار کھڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا لیکشن کے وقت حالات کو دیکھ کر سوچیں گے ۔ 29 سالہ سیاسی زندگی میںبہت اونچ نیچ دیکھاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسپتال کے نام پر سیاست کرتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے پاس بھی کئی خیراتی ادارے ہیں لیکن کبھی سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کئے ۔ سابق صدر نے کہا کہ میں نے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کر دئیے۔ دوبارہ صدر بننےمیں د لچسپی نہیں۔ میراپروگرام پارٹی کو ملکی سطح پر فعال کرناہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف نے ا یک ذریعے سے پیغام بھیجا تھا لیکن ملنے نہیں گیا ۔ملک ریاض سے ملتا رہتا ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بد قسمتی سے نواز شریف نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا۔ ان جاہلوں نے ملک کا و زیرخارجہ نہیں رکھا۔ ہند کا طالبان میں اتنا اثر و رسوخ ہے کہ وہ خفیہ باتیں منظر عام پر لے آتے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:دھاندلی کا خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے،نواز شریف

شیئر: