کرکوک میں بیلٹ بکس گودام پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
ریاض.... سعودی عرب نے شمالی عراق کے معروف شہر کرکوک میں پارلیمانی انتخابات کے بیلٹ بکس گودام پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے ایک بار پھر عراق اور اس کے عوام کو اطمینان دلایا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کیخلاف جنگ میں سعودی عرب عراقی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ سعودی عرب نے مذکورہ حملے میں جاں بحق ہونےو الوں کے اعزہ ، عراقی حکومت و عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کیلئے فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی۔