قطب منجمد جنوبی پر پہلی تجریدی آرٹ کی نمائش
10 روزہ نمائش کا اہتمام سعودی خاتون علیاءالدقس نے کیا
مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) سعودی خاتون علیاءالدقس 19 مارچ کو قطب منجمد جنوبی پر پہلی تجریدی آرٹ کی نمائش منعقد کریں گی۔ 10 روز تک جاری رہے گی۔ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے 5 قومی تجریدی لوحیں نمائش میں رکھیں گی جہاں تہذیبوں کے درمیان میل ملاپ کے حوالے سے عظیم الشان نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس نمائش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعزاز بھی دیا جائے گا۔ علیاءالدقس کا کہنا ہے کہ جس طرح قطب منجمد جنوبی پر پانی کے نیچے پہلی سعودی تجریری آرٹ منعقد کی جارہی ہے وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں اس میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے لئے خوشی کا پہلو یہ بھی ہے کہ ساری لوحیں قومی نوعیت کی ہیں۔