نوازالدین کرکٹ کوچ بنیں گے
بالی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی کو نئی فلم مل گئی۔انہیں اس فلم میں ایک اہم کردار کیلئے چناگیاہے ۔نوازالدین معروف ہندوستانی کرکٹر کپل دیو کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم میں اداکار رنویر سنگھ کےساتھ کام کریں گے ۔نوازالدین فلم میں رنویر سنگھ کے کوچ بنیں گے جو کرکٹ کھیلنے کے گر بتائے گا۔