آشیانہ ہاؤسنگ کیس: احد چیمہ اور دیگر کے ریمانڈ میں توسیع
لاہور: نیب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ سمیت 6 دیگر ملزمان کے خلاف جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں قومی احتساب بیورو کی عدالت کے جج چودھری منیر نے آشیانہ ہاؤس اسکینڈل کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو غیر معمولی نقصان پہنچایا، احد چیمہ نے کروڑوں کی کرپشن کی۔ اس حوالے سے ہزاروں افراد نے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔ عدالت نے مرکزی ملزم سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔