Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ: اسکولوں کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

کراچی:  محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں 31 جولائی تک کی توسیع کے لیے نگراں وزیر تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کو ایک سمری ارسال کی ہے جس کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور پھر حتمی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس سمری بھیجی جائے گی۔سکرٹری اسکولز ایجوکیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ مئی میں پڑنے والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا اور تمام اسکول یکم جون سے بند کیے جانے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -مشرف اور زرداری تمام اثاثوں کی تفصیلات دیں‘ سپریم کورٹ

شیئر: