Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیاقت جتوئی کے خلاف نیب ریفرنس تیار

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ پر متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ اس کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی نامزد ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے نیب ریفرنس کی بنیاد پر گرفتاری سے بچنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے تاہم نیب 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں لیاقت جتوئی کی ضمانت کی مخالفت کرے گا۔
 

شیئر: