Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری مطلقہ کے سعودی قاتل کا سر قلم

مدینہ منورہ .... مقامی حکام نے مصری مطلقہ کو ہلاک اور اپنی بیٹی و بیٹے کو گولی مار کر زخمی کرنے والے سعودی شہری کو مدینہ منورہ میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری سلمان الصاعدی نے اپنی مصری مطلقہ عبیر بنت محمود کو فائرنگ کرکے ہلاک اور اپنی بیٹی بشری اور بیٹے فارس کو زخمی کردیا تھا۔ الصاعدی واردات کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس نے تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر سزا سنادی تھی۔ بدھ کو نافذ کردی گئی۔
 

شیئر: