Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: ہند نے انگلینڈ کو8وکٹوں سے ہرا دیا

مانچسٹر:ہندوستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے پہلا ٹی ٹوئنٹی 8وکٹوں سے جیت لیا اورانگلینڈ سے 3میچوں کی  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیںاور لوکیش راہول نے ناقابل شکست 101رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔انگلینڈ نے میچ جیتنے کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا تھاجو کوہلی الیون نے2وکٹوں کے بدلے حاصل کر لیا۔ جوز بٹلر 69رنز، جیسن روئے 30 اور ڈیوڈ ولی نے 28رنز بنائے ۔ہند کی جانب سے کلدیپ یادو نے 24رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ امیش یادیو نے 2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا ۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور شیکھر دھون 4 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے تاہم روہت شرما اور لوکیش راہول نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 123 رنز بنا کر فتح کی راہ ہموار کردی۔شرما 32 رنز بناکرلوٹ گئے لیکن لوکیش راہول نے 54 گیندوں پر5 چھکوں اور10 چوکوں کی مدد سے 101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورٹیم کو 18ویں اوور کی دوسری گیند پر ہدف تک پہنچا دیا۔انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

شیئر: