Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،رینجرز طلب

اسلام آباد .. شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ سنائے جانے کے موقع پرضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی۔احتساب عدالت جانے والے راستے ٹریفک کےلئے بند کرد ئیے گئے۔ رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا۔ 400 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
مزید پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس،بڑا فیصلہ آج سنایا جائے گا

شیئر: