سعودیوں کی اجتماعی برطرفی پر پابندیاں؟
ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے نجی اداروں پر پابندی عائد کی ہے کہ سعودی ملازمین کو اجتماعی شکل میں برطرف کرنے سے 60روز قبل وزارت کو مطلع کیا جائے۔ اس پابندی کا مقصد لیبر مارکیٹ سے سعودیوں کو خارج کرنے کی رفتار کو سست کرنا ہے۔ دریں اثناء وزارت محنت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نجی اداروں میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کی تقرری کی پالیسی برقرار ہے اور برقرار رکھی جائیگی۔ سعودی ملازمین کی تعداد بڑھانے اور سعودائزیشن کی پالیسی کے نفاذ کیلئے نئے طور طریقے اپنائے جائیں گے ۔