نواز شریف اور مریم کے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ جاری ہونگے
اسلام آباد... نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کرنے کی تیاری کر لی ۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ نواز شریف اور مریم نواز کو ائیر پورٹ پر گرفتار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ۔کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرکے خیبر پختونخوا پولیس سے رابطہ کیاجائےگا۔ نیب نے ایون فیلڈ فیصلے کی تصدیق شدہ نقل حاصل کرلی ۔دریں اثناءنگراں وزیر اطلاعات و قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ جاری ہونگے ۔دونو ں کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لایا جائے گا۔ برطا نیہ سے فلیٹس کی ضبطگی کا بھی کہیں گے۔نواز شریف اپنے وکیل کے ذریعے پاکستان میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔