Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تینوں نیب ریفرنسز میں الگ الگ سزائیں ہونگی

اسلام آباد..سابق اٹارنی جنرل منصور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف 3الگ ریفرنس تھے ان میں الگ الگ سزائیں ہوںگی۔ دوسرے ریفرنسز کی سزائیں اس سزا میں ضم نہیں ہوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ سزائیں ضم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو جعلی دستاویزات پیش کرنے اور کیپٹن (ر) صفدر کو اس دستاویز کا گواہ بننے پر سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے شریف خاندان کو ثبوت پیش کرنے کا موقع دیا۔ نواز شریف خود کہتے رہے کہ ان کے پاس دستاویزات موجود ہیں مگر انہوں نے کوئی دستاویز پیش نہیں کیں۔
 مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم کے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ جاری ہونگے

شیئر: