Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرس کے گھر میں آتشزدگی

الرس .... قصیم کی کمشنری الرس میں ایک مکان میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ مکان میں سکونت پذیر خاندان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل ابراہیم ابا الخیل نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ القادسیہ محلے میں پیش آیا۔ باورچی خانے میں آگ لگنے پر پورے گھر میں دھواں پھیل گیا تھا۔ آگ بجھا دی گئی جبکہ ماں باپ اور بچوں کو الرس جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سب کے سب خطرے سے باہر ہیں۔
 

شیئر: