Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصلے کی ٹائمنگ درست نہیں،اسفند یار

پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف حالیہ فیصلے کی ٹائمنگ درست نہیں ،بہتر ہوتا اگر چند دن انتظار کر لیا جاتا۔الیکشن سے قبل اس فیصلے سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے کا تاثر پیدا ہوگا۔چارسدہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صورتحال پہلے سے زیادہ کٹھن ہے ۔ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ الیکشن متنازعہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی ناک کے نیچے الیکشن مہم میں سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں ۔ مختلف حلقوں میں ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نوٹس لے۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں عوام کی بھلائی اور فلاح کی بجائے مخالفین کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنا گھر نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیسے چلائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی بیٹی قبول کرنے سے انکاری ہو وہ صادق اور امین کیسے ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاست میں بد قسمت اضافہ ہے جس نے سیاست سے شائستگی اور شرافت ختم کر کے گالم گلوچ کو فروغ دیا ۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کسی صورت تعمیر نہیں ہو سکتا۔ ایک صوبے کی خوشحالی کیلئے چھوٹے صوبوں کی قربانی نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف10 دن میں اپیل کرسکتے ہیں

شیئر: