”83“ کی ریلیزکی نئی تاریخ
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی سابق ہندوستانی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ”83“ کی ریلیزکی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔ یہ فلم اب 0اپریل 2020ءمیں ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے یہ فلم آئندہ سال 9 اپریل کو ریلیز کی جانی تھی لیکن ابھی تک فلم کی دیگر کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے جس کے باعث فلمسازوں نے فلم کی نئی ریلیزڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ فلم 10اپریل 2020ءکو ریلیز کی جائے گی۔ رنویر سنگھ فلم ”سمبا“ اور ”گلی بوائے “ میں دکھائی دیں گے۔