برازیل کا سورج غروب، فائنل پہنچنے سے پہلے پھر باہر
برازیل کا سورج غروب، فائنل پہنچنے سے پہلے پھر باہر
جمعہ 6 جولائی 2018 3:00
ماسکو:کیا برازیلی فٹبال کا معیار گرگیا ہے یا دوسری ٹیموں کا معیار بلند ہوا ہے؟ یہی وہ سوال ہے جو نہ صرف برازیلی قوم کو کھائے جارہا ہے بلکہ برازیلی ٹیم کے سپورٹربھی پوچھتے پھر رہے ہیں۔ برازیلی ٹیم ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ بیلجیئم کے سامنے میں پہلے ہاف میں دو گول کھانے کے بعد دوسرا ہاف جان لڑا کر کھیلا۔ پہلا گول کرنے کے بعد دنیا کو امید ہوئی کہ شاید برازیلی کھلاڑی کایا پلٹ دیں گے اور میچ کا نتیجہ یکسر تبدیل ہوگا مگر میچ بلیجیئم کی فتح پر ختم ہوا ۔ یوں بلجیئم سیمی فائنل کی طرف بڑھ گئی جبکہ سامبا کے سپورٹر منہ لٹکاکے رہ گئے۔ تیسرے ٹورنامنٹ میں برازیل کو شرمناک نتائج کا سامنا ہے۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے ۔ کیا برازیل میں اسٹار کھلاڑی پیدا ہونے بند ہوگئے یا دوسری ٹیموں نے اپنا معیار بلند کردیا ہے۔