Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصلے سے ن لیگ کو سیاسی فائدہ ہوگا،زرداری

اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ اس فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا۔ جج بھی انسان ہیں اگر غلطی کریں گے تو رد عمل بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے گا۔ نواز شریف کے پاس ریلیف کے لئے ابھی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تحریک انصاف فیورٹ ہے۔ باقی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو دباں کا سامنا ہے۔ عمران خان کے ساتھ کون بیٹھے گا کوئی بھی سیاسی جماعت بیٹھنے کو تیار نہیں۔ کیا عمران اتنی کثریت لیں گے کہ اکیلے حکومت بنا لیں ۔ عمران خان نے ہمیں دعوت ہی نہیں دی ہم کیوں اس کے ساتھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت جتنی بھی کمزور ہو بہترین آمریت سے بہتر ہوتی ۔دریں اثناءسابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کئی معنی نکالے گا جس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا۔یہ فیصلہ 3ماہ قبل آنا چاہیے تھا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پانا مہ کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے ۔
مزید پڑھیں:کہیں خوشی کہیں غم

شیئر: