اعصام الحق ومبلڈن ڈبلز کے دوسرے راونڈ میں باہر
لندن: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق ومبلڈن کے مینز ڈبلز کے دوسرے راونڈ میں ہارگئے۔ اعصام الحق اور ان کے ڈچ جوڑی دار جان جولین راجرز کو برطانوی بھائیوں کی جوڑ ی نیل اسکوپسکی اور کین اسکوپسکی نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ اعصام اور ان کے ساتھی کو پہلے 2سیٹس میں6-4اور6-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں انہوں نے نیل اسکوپسکی اور کین اسکوپسکی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور تیسرے سیٹ کو7-6تک لے گئے لیکن اسی اسکور پر ٹائی بریکر کے ذریعے برطانوی کھلاڑیوں نے فتح حاصل کرکے تیسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرلی جبکہ اعصام الحق اور جان جولین راجرز کا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں یہ سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ اعصام اور ان کے ساتھی نے پہلے راونڈ کے میچ میں ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ فیرر اور مارک لوپز کو سخت مقابلے کے بعد0-3سے شکست دی۔ ان کی فتح کا اسکور6-7(3-7)، 4-6 اور 4-6 رہا تھا۔