Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکی پیڈیا پر مریم نواز کا صفحہ تبدیل کرنے کی کوشش

اسلام آباد...احتساب عدالت سے سزا پانے کے بعد مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز سے متعلق وکی پیڈیا کے صفحے کو متعدد مرتبہ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے صفحے کے تحفظ کی سطح کو سیمی پروٹیکٹڈ کرکے اس میں ترمیم کو مشکل کردیا ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے والے دن مریم نواز کے صفحے میں مجرم اور چور جیسے الفاظ شامل کرنے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1973 کے بجائے 1960 کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ان کوششوں کے بعد وکی پیڈیا نے مریم نواز سے متعلق صفحے کا درجہ سیمی پروٹیکٹڈ کردیا ۔وکی پیڈیا کی جانب سے اس تبدیلی کے بعد اب نئے صارفین کے لئے ان کے صفحے میں ترمیم کرنا مشکل ہوجائے گا۔اگرچہ مریم نواز کے صفحے کے تحفظ کا درجہ پہلی مرتبہ تبدیل نہیں کیا گیا کیونکہ اس سے قبل ان کے صفحے کے تحفظ کو کچھ وقت کے لئے تبدیل کیا گیا لیکن اس مرتبہ اس تبدیلی کی مدت ایک سال کردی گئی ۔واضح رہے کہ مریم نواز واحد سیاسی شخصیت نہیں جن کے صفحے کے تحفظ کو بڑھایا گیا ۔ اس سے قبل پانا مہ پیپرز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کے صفحے کو بھی سیمی پروٹیکٹڈ کردیا گیا تھا۔اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صفحات بھی اسی درجہ بندی میں ہیں۔
مزید پڑھیں:10 دن سے پہلے وطن واپسی ہوگی، مریم نواز
 

شیئر: