Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے جماعت دہم میں شاندار نتائج

بوائز اور گرلز ونگ کے نتائج 97فیصد رہے، 88فیصد نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی
طائف(ابو علی بڈانی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف نے اس بار بھی فیڈرل بورڈ اسلام کے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کئے۔ بوائز اور گرلز ونگ کے نتائج 97فیصد رہے جبکہ 88فیصد طلباءو طالبات نے اعلیٰ فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ ان میں 86فیصد نے اے اور اے پلس گریڈ حاصل کیا۔ نہال حبیب نے 1062، مریم رضوان نے 1056اور عبدالرحمان نے 1053نمبر لے کر بالترتیب اول ، دوم اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے امتحانی ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے تھے جو کہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ انتظامیہ براہ راست مانیٹر کر رہی تھی۔ پرنسپل قیصر خان اور اساتذہ کرام نے کامیاب طلبا ءاور طالبات کو مبارکباد کا پیغام دیا اور امید ظاہر کی کہ ان شاءاللہ اساتذہ کرام، والدین اور طلباءو طالبات کی بھرپور محنت اور توجہ سے طائف اسکول سعودی عرب میں مثالی ادارہ بن جائیگا۔ اس شاندار نتائج میں اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ، اساتذہ کرام ، سفیر پاکستان ، قونصلر جنرل شہریار اکبر خان اور لنک آفیسر محمد حسن کی رہنمائی اور والدین کا تعاون شامل ہے۔ 
 

شیئر: