Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی درست فیصلہ نہ ہوتا،کنگنا رناوت

بالی وڈ کی بے خوف ہیروئنز کی فہرست میں خود کو اول نمبر پر رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ شادی میرے لئے درست فیصلہ نہ ہوتا ۔کنگنا نے حال ہی میں ایک میگزین کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ اس وقت میری زندگی جیسی بھی ہے میں اس سے بہت خوش اور مطمئن ہوں اور شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے وہ سب نہیں ملاجس کی مجھے شدت سے چاہت تھی مثلاً شادی کیونکہ شادی میرے لئے درست فیصلہ ثابت نہ ہوتی ۔کنگنا نے کہا کہ زندگی نے انہیں جو بھی دیا ،وہ اس سے خوش ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی تھیں اور نہیں ہوئی جب کچھ سال بعد حالات سامنے آئے تو انہوں نے شکر اداکیا کہ وہ بچ گئیں۔
 

شیئر: