Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”مشن امپاسیبل،فال آﺅٹ“کی نئی جھلکیاں

  ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی وڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل،فال آﺅٹ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم پیراماﺅنٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: