بلاول کا قافلہ روکے جانے کا نوٹس
اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر کسی کو سیاسی مہم چلانے کا حق ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں اور امیدوار وں کی انتخابی مہم میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ روکے جانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری رابطہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے بلاول بھٹو کے قافلے کو اچ شریف جانے سے روک دیا گیا ۔ پنجاب پولیس نے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے قافلے کوآگے جانے سے روک دیا ۔ قافلے میں شامل تمام گاڑیوں کی چابیاں نکال لی گئیں۔ دریں اثناءچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔، کالعدم تنظیموں کوسہولت اورفروغ دیاجارہاہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول نے کہاکہ پنجاب پولیس نے پیپلزپارٹی کے قافلے کو اچ شریف میں رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا۔ اپناپیغام ملک کے ہر حصے میں پہنچائیں گے ۔