Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن: کبوتربھگانے والے عقاب کیلئے نائب حاضر

 
لندن: سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کا انعقاد کرنے والی آل انگلینڈ کلب ٹینس انتظامیہ نے ومبلڈن میچوں کے دوران کبوتروں کو بھگانے کیلئے ایک اور عقاب کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ”روفس “ نامی عقاب تنہا یہ ذمہ داری انجام دے رہا تھا لیکن اب اس کے نائب کی تقرری بھی ہونے والی ہے۔کلب کی انتظامیہ نے کورٹ ون پر نئی چھت نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاجو آئندہ برس سے فعال ہوگی۔روفس کی نگراں خاتون ایموجین ڈیویس نے بتایا کہ کئی مقامات پر اب بھی کبوتر آکر پڑاﺅ ڈالتے ہیں اور روفس کو وہاں بھی لے جایا جا تا ہے جس سے اس کی ذمہ داری دگنی ہوجاتی ہے۔ آئندہ برس جب مکمل چھت بن جائے گی تو ہمیں 2 عقاب درکار ہوں یوں روفس کو اس کا نائب مل جائے گا اور اس کی ڈیوٹی میں کچھ کمی آجائے گی۔

شیئر: