Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپٹن صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن  صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔کیپٹن صفدر نے آڈیو بیان میںباضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضہ ہے ۔ لیگی قیادت کے حکم پر مانسہرہ کے بجائے کسی اور مقام سے گرفتاری دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ادنیٰ سے کارکن ہوں۔پہلے میرے دل نے کہا کہ سینٹر سے گرفتاری دوں لیکن پارٹی قیادت پر اپنا فیصلہ بدلا ۔انہوں نے مانسہرہ کے عوام سے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی ۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر نیب کے سامنے پیش ہوجائیں گے یا پھر لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کریں گے ۔ واضح رہے کہ نیب راولپنڈی بیورو اور خیبرپختونخوا بیورو کی ٹیمیں پہلے سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موجود ہیں۔ ہری پور میں بھی کیپٹن صفدر کے گھر کی نگرانی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی گرفتاری،نگراں حکومت کا بڑا امتحان

شیئر: