نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے انجینیئرنگ اور میڈیکل کی تعلیم کیلئے مشترکہ داخلہ جاتی امتحانات (جے ای ای ) اور قومی اہلیتی و داخلہ جاتی امتحانات ( نیٹ) کو سال میں 2مرتبہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ جے ای ای ( مین) این ای ٹی وغیرہ کے امتحانات 2019ء سے ایک سال میں 2مرتبہ منعقد کئے جائیں گے۔ جے ا ی ای امتحانات کا انعقاد جنوری اور اپریل میں جبکہ این ای ای ٹی کا امتحان فروری اور مئی میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی اے نے اس سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -نوئیڈا: بوائے فرینڈ کے بات نہ کرنے پرمال سے کود کر خودکشی کرلی