Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

ہرارے...سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے فخر زمان اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلنے جانے والے سیریز کے فائنل میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ایرون فنچ نے ڈی آرسی شارٹ کے ساتھ پہلی وکٹ پر 95 رنز کی شراکت قائم کی۔ایرون فنچ 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم ڈی آرسی شورٹ نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا ۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود ٹیم کا اسکور 183 رنز تک پہنچادیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر 3 وکٹیں لیں۔ شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں۔ صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت بغیر کوئی رن بنائے میکس ویل کا شکار ہوئے۔کپتان سرفراز احمد 47 رنز کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔فخر زمان ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی میں سنچری سے محروم رہے ۔ 91 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ۔ شعیب ملک 43 رنز بنا کرنا ٹ آوٹ رہے۔

شیئر: