Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹوں کی جگہ بیت الخلاہے،شہباز شریف

 ہارون آباد..مسلم لیگ( ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ملا ئیشیاور ترکی کے مقابلے پر نہ لاکھڑا کردیا تو میرا نام بدل دینا ۔ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ بل کلنٹن کی5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔نواز شریف وطن کی محبت میں اہلیہ کی بیماری کے باوجود پاکستان آرہے ہیں ۔(ن)لیگ نے 10 برسوںمیں جنوبی پنجاب میں کئی 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرائی ۔ اگر ہندوستان اپنے چولستان کو سرسبز کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے ۔ ہم ضرور کریں گے۔ ہارون آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ ہے جس نے لوڈ شیڈنگ ختم کی ۔جھوٹے خان نے کے پی میں میں بجلی لانے کا کہا تھا ۔ ایسا شخص جو دن رات جھوٹ بولے کیا اس کو پاکستان کا وزیراعظم بتایا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمارے کس کس منصوبے سے نواز شریف کے نام کی تختی ہٹائیں گے ؟ ۔انہوں نے دعوی کیا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی سے زیادہ فنڈز میں نے ہر سال مہیا کئے ۔ جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے فنڈز لینے والے آج ہمیں چھوڑگئے ۔ ایسے لوٹوں کو بیت الخلامیں جانا چاہئے کیونکہ ایک مہذب دنیامیں لٹے کامقام یہی ہو تا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ چولستان میں پانی لاکر اس سرزمین کوزرخیز کریں گے اور بھاشا ڈیم بنائیں گے ۔اگر موقع ملا تو میرا یہ وعدہ ہے کہ پہلے دن سے بھاشا ڈیم پر کام شروع کریں گے ۔
مزید پڑھیں:کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگیں گے نہیں،مریم

شیئر: