Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاری بھرکم وہیلوں نے سمندر کے اندر سے بیک وقت چھلانگ لگادی

سڈنی ..... وائلڈ لائف فوٹو گرافر جان گارڈریج نے ایک عجیب و غریب تصویر اتار کر نیٹ پر جاری کی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو انتہائی قوی الجثہ وہیل جن کی لمبائی 45فٹ کے قریب ہوگی ساحل سے تقریباً300فٹ کی دوری پر بیک وقت پانی سے سر نکالا اور ایک ساتھ چھلانگ لگادی۔ جان ایک عرصے سے وائلڈڈ لائف فوٹو گرافی کررہے ہیں مگر ان کا کہناہے کہ پہلی بار اس قسم کی بھاری بھرکم وہیلوں کو پانی سے ایک ساتھ سر نکال کر بلند چھلانگ لگاتے دیکھا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس قسم کی وہیل اپنے اطراف کا پانی صاف کرنے کیلئے کم از کم 18میل فی گھنٹے کی رفتار سے چھلانگ لگاتی ہیں اور پھر پانی میں گرتی ہیں۔ وزن کے اعتبارسے ان وہیلوں میں ہر ایک کا وزن 40ٹن کے لگ بھگ ہوگا مگر اتنا وزن بھی ایک ساتھ چھلانگ لگانے اور پانی سے باہر آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکا۔ جان گارڈریج یارکشائر میں پیدا ہونے والے وائلڈ لائف فوٹو گرافر ہیں اور واقعہ کے وقت وہ آسٹریلیا کے مشہور سڈنی ہاربر کی سیر کررہے تھے کہ انہیں یہ منظر نظر آگیا۔ واضح ہو کہ وہیلوں کا ایک ساتھ پانی سے باہر آنا کوئی حیرتناک نہیں۔ جرمنی اور جاپان میں بھی اس سے قبل اس قسم کے جوڑے پانی سے باہر چھلانگ لگاکر نظر آچکے ہیں۔ نادر روزگار قسم کی تصویر اتارنے پر 54سالہ فوٹو گرافر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -نوکیلے سینگ والے ہرن کی بجو کو زور دار ٹکر

شیئر: