Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے تیونس میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کردی

جدہ ...سعودی دفتر خارجہ نے تیونس کے جندوبہ علاقے میں نیشنل گارڈز کی گشتی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ اس حملے میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سعودی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا یہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ سعودی عرب دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں تیونس کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ ،تیونس کے عوام اور حکومت سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔
  

شیئر: