ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں میں 139فیصد شرح نمو
ریاض.... سعودی ریلوے کمپنی ”سار“ نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران مسافر ٹرینوں میں 139فیصد اضافہ کردیا۔ سار کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر عمار النہدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 2018ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران الشمال ٹرین کے مسافروں کی تعداد 47ہزار تک پہنچ گئی۔تعداد2017 کے مقابلے میں139فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں اور ہفت روزہ تعطیلات کے موقع پر اضافی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ مسافر ٹرینوں سے سفر سستا پڑتا ہے۔